Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
140 - 195
ہے‘‘(1)لہٰذا اگر کاجو دستیاب نہ ہوں تومونگ پھلی کےذریعے بھی ان فوائد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
٭… حضرت سیّدنا امام زہر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرما تے ہیں:شہد کا استعمال کرو کیوں کہ یہ قوت حافظہ کے لیے مفید ترین ہے۔(2)
٭…حضرت سیّدنا امام زُہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جس کو احادیثِ مبارکہ یاد کرنے کا شوق ہووہ (مناسب مقدار میں )مُنَقّٰیکھائے۔(3)
مُنَقّے کے حیرت انگیز فوائد:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سوکھے ہوئے چھوٹے انگور کِشمش اور سوکھے ہوئے بڑے انگور منقّٰی کہلاتے ہیں۔شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نقل فرماتے ہیں:اللہ کے محبوب ،دانائے غُیُوب، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ حکمت نشان ہے: اسے کھاؤ یہ (مُنقّٰی)بہترین کھانا ہے، (مُنقّٰی)اَعصاب (یعنی نَسوں اور پٹَھّوں )کو مضبوط کرتا، کمزوری کو دور کرتا غصّہ کو ٹھنڈا کرتا، بلغم کو دور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … بیٹا ہو تو ایسا،ص۳۵۔٣٧ملتقطاً
2 … الجامع لاخلاق الراوی و آداب السامع ، المآ کل  المستحب ۔۔۔الخ ،ص۴۵۸
3 … الجامع لاخلاق الراوی و آداب السامع ، المآ کل  المستحب ۔۔۔الخ ، ص۴۵۸