Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
139 - 195
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی سچی کہانیوں کے رسالے بنام’’بیٹا ہوتو ایسا‘‘میں صحت بخش غذاؤں کا بھی ذکر فرمایا ہے ، ان میں سے صرف مقویٔ دماغ غذاؤں کایہاں ذکر کیا گیا ہے چنانچہ 
شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں:روزانہ رات کو سات دانے بادام اور 21 دانےکشمش یعنی سوکھے ہوئے انگور (چھوٹے بڑے کوئی سے بھی ہوں)پانی میں بھگودیجئے اور یہ دونوں چیزیں صبح دودھ کے ساتھ اوراچھی طرح چبا کر کھالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّدردِ سر دور ہوگا، قوّتِ حافظہ کے لئے بھی یہ نسخہ مفید ہے۔
٭… پستہ دل و دماغ کو قوت بخشتا ہے۔ بدن کو موٹا کرتا اور گردے کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ذہن اور حافظہ مضبوط کرتا ہے۔
٭… کاجوجسم کو غذائیت اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔بدن کو موٹا کرتا ہے۔نہار منہ شہد کے ساتھ کاجو کھانادافعِ نسیان(یعنی بھولنے کی بیماری دورکرنے والا)ہے۔
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مونگ پھلی کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’مونگ پھلی اپنے فوائد میں کاجو اور اخروٹ وغیرہ سے کم نہیں