Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
138 - 195
 ماہرطبیب کے مشورے کے بغیر نہیں کرنے چاہئیں۔(1)ذیل میں دماغی قوت بڑھانے والی کچھ اشیا کا ذکر کیا گیا ہے ۔ چنانچہ
شیخ الاسلام امام ابراہیم زرنوجی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:
٭…مسواک کرنا، شہد کا استعمال رکھنا، گوند مع شکر استعمال کرنا ، نہار منہ 21دانے کشمش کھانا بھی حافظے کو قوی کرتاہے اورانسان کو بہت سے امراض سے شفا دیتاہے ، نیز ان چیزوں کو کھانا بھی قوت حافظہ کو قوی کرتاہے جو کہ بلغم اور دیگر رطوبات کو کم کرتی ہیں۔(2)
٭…حضرت سیّدنا محمد بن عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں میں نے حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو فرماتے سنا:نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اکثر کدو شریف تناول فرمایا کرتے تھے،میں نے عرض کی:یارسول اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم آپ کثرت سے کدو شریف تناول فرماتے ہیں تو نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:بے شک  کدو دماغ کو بڑھاتااورعقل میں اضافہ کرتا  ہے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … میتھی کے 50مدَنی پھول،ص۱
2 … راہِ علم ،ص۸۷
3 … اخلاق النبی  و آدابہ ،ذکر اکلہ للقرع۔۔۔ الخ ، ص۱۲۶،حدیث:۶۳۶