Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
137 - 195
قوت بخشتی ہیں جبکہ بعض نقصان کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ایک صحت مند دماغ اور اس کی قوتِ یادداشت میں غذاؤں کا بھی بڑا کردار ہے۔حضرت سیّدنا امام شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی بے حد ذہین اور وسیع علم کے مالک تھےمگر اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حافظہ قوی کرنے والی چیزیں تناول فرماتے تھے۔(1)
 احکامِ اسلام کی اطاعت ہویا قراٰن کی آیات وحدیثِ رسول کو یاد کرنے کا معاملہ ہو،یا خدمتِ دین کے لئے بیان و تدریس کا کام سرانجام دینا ہو ،ان تمام معاملات میں قوتِ یادداشت کا بڑا عمل دخل ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طبيب سے مشورہ ضروری ہے:
حافظہ قوی کرنے والی غذائی اشیاء یا کسی کے بتائے ہوئےیا کسی کتاب میں لکھے ہوئے علاج کو عمل میں لانے کے متعلق شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا عطا کردہ مدَنی پھول ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں:یہ بات ہمیشہ کے لئے یاد رکھئےکہ کسی بھی شخص کے بتائے ہوئے یا کتابوں میں لکھے ہوئے بلکہ احادیثِ مبارکہ میں بیان کردہ علاج بھی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … سیر اعلام النبلاء،الامام الشافعی ۔۔۔الخ،۸/۳۹۵