استعمال کرتا ہےتو یہ عمل شرعی آداب بجالانے کے اعتبارسے بہت اچھا ہے ، مقصود پانے کے لئے سب سےزیادہ فائدہ مند ہے،(اس ترتیب سے علاج کرنا)اللہ عَزَّوَجَلَّسے شفا حاصل کرنے ،جسم کو لاحق ہونے والی آفات کو زائل کرنے کے لئے بہترین عمل ہے۔(1)
(۲)اوراد ووظائف پڑھنے کی عادت بنائیے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قوتِ یادداشت بڑھانے میں جہاں صحت بخش غذائیں بہت مُؤَثِّر ہیں ،وہیں اَورادو وظائف پڑھنے کی اپنی برکتیں ہیں، ان کی بدولت نہ صرف حافظہ مضبوط ہوتا ہے بلکہ ثواب کا ذخیرہ بھی اکٹھا ہوتاہے ،دِل میں روحانیت پیدا ہوتی اور یادِ الہٰی عَزَّ وَجَلَّ کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔
حضرت سیّدنا عِکرمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جو مسلمان تلاوت قراٰن کا عادی ہو اس پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ حالت (یعنی بڑھاپے میں بھول جانے کی بیماری)طاری نہ ہوگی۔(2)
’’نمازِ تہجد ادا کرنا اور اور تلاوت ِقراٰن ِپاک کرنا ،حافظہ مضبوط کرنے کے اسباب میں سرِ فہرست ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ قراٰن پاک کو دیکھ کر پڑھنے سے زیادہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الکشف و البیان، ص۴۹
2 … نور العرفان، پ۱۷،حج، تحت الآیۃ:۵