اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
دُرُود شریف کی فضيلت
رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عافيت نشان ہے: جب تم کوئی چیز بھول جاؤ تو مجھ پر دُرُود پڑھو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یاد آ جائے گی۔(1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عالمِ مدینہ کی کیا شان ہے!
حضرت سیّدنا امام شہاب الدین ابو بکرمحمد بن مسلم زہری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہعلمِ حدیث کے بہت بڑے عالم تھے،ایک روز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے درسِ حدیث میں چالیس سے زائد احادیث بیان فرمائیں۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اگلے روز جب تشریف لائے تو طلباء سے ارشاد فرمایا:سب کتاب دیکھیں تاکہ میں حدیث بیان کروں،(پھر فرمایا)کیا تم میں سے کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ اس کتا ب سے میں نے کل کون کون سی احادیث بیان کی تھیں ؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اس سوال پر وہاں موجود طلبہ کچھ جواب نہ دے سکے۔ اسی دوران ایک طالبِ علم یوں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… القول البدیع ،الباب الخامس فی الصلا ة عليه فی اوقات مخصوصة ،ص۴۲۷