Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
11 - 195
اہم ترین اور مفید معلومات پر مشتمل ہے،پہلا باب پڑھنے سے حافظے کی اہمیت اجاگر ہوگی،دوسرےباب سے جہاں ہمارے اسلاف کی عظیم یادداشت کاہمیں علم 
ہو گا وہیں اس نعمت کے  دُرست استعمال کابھی پتہ چلے گا اور اس نعمت کے حصول کا ذہن بھی بنے گا اور تیسرے باب کے مطالعے سےیادداشت میں اضافے  کے متعلق رہنمائی ملے گی۔
اللہ عَزَّ   وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کی اس کاوش کو قبول فرمائے ،ہمیں اپنی اصلاح کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے 3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے عاشقانِ رسول کے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المد ینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) شعبہ  بیاناتِ دعوتِ اسلامی
۰۹ذیقعدۃ الحرام  ۱۴۳۶؁ھ بمطابق 25اگست 2015؁ء