کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک مُحَمَّد ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔()
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔()
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
( 25 )...بدگُمَانی
”بدگمانی“ کی تَعْرِیف
بِلا دلیل دُوسرے کے بُرے ہونے کا دِل سے اِعْتِقَادِ جازِم ( یعنی یقین ) کر لینا بَدْگُمَانِی کہلاتا ہے ۔()
”بدگمانی“ کی چند مِثَالَیں
٭ نعت شریف یا سُنَّتوں بھرا بیان سُن کر کسی کو روتا دیکھا تو اس کے بارے میں یہ خیال دل میں جما لینا ( یعنی یقین کر لینا ) کہ یہ لوگوں کو دِکھانے کے لئے رو رہا ہے ۔ ٭ کال رسیو نہ ہونے پر بِلاوجہ اس بات کا یقین کر لینا کہ وہ جان بوجھ کر میری کال رسیو نہیں کر رہا ۔ ٭ طے کئے گئے وَقْت اور مقام پر کوئی آدمی نہیں پہنچ پایا تو بِلاوجہ اُس کے بارے میں یہ یقین کر لینا کہ یہ دھوکا باز ہے ۔
________________________________
1 - مدنی پنج سورہ ، ص۱۳۶.
2 - معجم اوسط ، ١ / ٨٤ ، حديث: ٢٤١.
3 - فيض القدير ، ٣ / ١٥٧ ، تحت الحديث: ٢٩٠١.