Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
88 - 645
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَعلوم ہُوا دُرُود شریف کی بڑی بَرَکتیں  ہیں  ۔ لہٰذا ہمیں  بھی اپنے مَرحُومین کی قَبر پر حاضِر ہوکرفاتِحہ و دُرُود پڑھ کر اِیصالِ ثواب کرنا چاہیے نیز دُرُود شریف پڑھنے والے کو ایک فائدہ یہ بھی حاصل ہوتا ہے کہ اس کی پریشانیاں  دُور ہوتی ہیں  فَقر مِٹتا ہے اور غَناکی دولت نصیب ہوتی ہے۔ چنانچہ 
محتاجی دور کرنے کا نُسخہ
صاحبِ تحفۃُ الاخیار عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہ الغَفَّار نے یہ حدیثِ پاک نقل کی ہے کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ فِیْ کُلِّ یَوْمٍ خَمْسَ مِاءَۃَ مَرَّۃٍ  لَمْ یَفْتَقِرْاَبَدًا،یعنی جومُجھ پر روزانہ پانچ سو بار دُرُود شریف پڑھ لیا کرے گاوہ کبھی مُحتاج نہ ہوگا۔‘‘ (المستطرف،الباب الرابع والثمانون فیماجاء فی فضل الصلاۃعلی رسول الّٰہ،۲/ ۵۰۸،روح البیان،پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶، ۷/۲۳۱)پھر اس حدیث شریف کو نقل کرنے کے بعد یہ واقعہ بیان فرمایا: ’’ایک نیک آدمی تھا،اُس نے یہ حدیث سُنی تو غلبۂ شوق کے ساتھ پانچ سو بار دُرود شریف کا روزانہ وِرْدشُروع کردیا۔ اِس کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے اُس کوغَنی کردیا اور ایسی جگہ سے اُسے رِزق عطا فرمایا کہ اُسے پتا بھی نہ چل سکا، حالانکہ اِس سے پہلے وہ مُفلِس اور حاجَت مند تھا ۔‘‘ (سعادۃ الدارین،الباب الرابع فیماورد من لطائف المرئی والحکایات…الخ،ا للطیفۃ الثامنۃ عشربعدالمائۃ، ص۱۶۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخ ِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :