Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
82 - 645
اِبْتد ا ئی عُمر میں  بَچّو ں  
کی تَربیت کا طریقہ
حضرتِ سیِّدُنا سَہْل بن عبدُاللّٰہ تُسْتَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقوی فرماتے ہیں  : میں  تین سال کی عُمر کا تھا کہ رات کے وَقت اُٹھ کر اپنے ماموں  حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سَوَّارعَلَیْہ رَحْمۃُالْغفَّار کو نَماز پڑھتے دیکھتا، ایک دن اُنہوں  نے مجھ سے فرمایا: ’’کیا تُو اُس اللّٰہ تعالیٰ کو یاد  نہیں   کرتا جس نے تجھے پیدا فرمایا؟ ‘‘ میں  نے پوچھا : میں  اسے کس طرح یاد کروں  ؟ فرمایا:’’ جب رات سونے لگو تو زَبان کو حَرَکت دیئے بِغیرمَحْض دل میں  تین مرتبہ یہ کَلِمَات کہو: اَللّٰہُ مَعِیَ ، اَللّٰہُ نَاظِرٌ اِلَیَّ، اللّٰہُ شَاھِدِی‘‘یعنی اللّٰہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ تعالیٰ مجھے دیکھتا ہے اللّٰہ تعالیٰ میرا گواہ ہے۔ ‘‘
حضرتِ سیِّدُنا سَہْل بن عبدُاللّٰہ تُسْتَریعَلَیْہ رَحْمۃُ اللّٰہ الْقَویارشاد فرماتے ہیں  :’’ میں  نے چند راتیں  یہ کَلِمَات پڑھے اور پھر اُن کو بتایا ۔‘‘ اُنہوں  نے فرمایا:’’ اب ہر رات سات مرتبہ پڑھو، میں  نے ایسا ہی کیا اور پھراُن کومُطَّلع کیا ۔‘‘ فرمایا:’’ ہر رات گیارہ مرتبہ یہیکَلِمَات پڑھو۔‘‘ (فرماتے ہیں  ) میں  نے اِسی طرح پڑھا تو میرے دِل میں  اس کی لَذَّت معلوم ہوئی۔ جب ایک سال گزر گیا تو میرے ماموں جان عَلَیْہِ رَحْمَۃُالرَّحمٰن نے فرمایا :’’میں  نے جو کچھ تُمہیں  سکھایا ہے اسے قَبْر میں  جانے تک ہمیشہ پڑھتے رہنا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  یہ