Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
79 - 645
 کھانا بچوں  کو دے کر ان سے کہتا کہ یہ کھا لو پھر میں  اور تم سب مل کرحُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود شریف پڑھیں  گے ۔ چُنانچہ ہم دن کا اکثر حصَّہ رسولِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود پاک پڑھتے ہوئے گزار دیتے۔‘‘   (الطبقات الکبری للشعرانی،الجزء الثانی ،۲/۲۳۳)
خاک ہوکر عشق میں  آرام سے سونا ملا
جان کی اکسیر ہے اُلفت رسُول اللّٰہ کی  (حدائقِ بخشش ،ص۱۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَہْل وعَیال کی اِصلاح کی ذِمَّہ داری 
بیان کردہ حکایت ان لوگوں  کے جَذْبہ کو بیدار کرنے کے لئے کافی ہے جو خُود تو نیک سیرت اور نمازی ہوتے ہیں  لیکن اپنی اَولاد کی دُرُست تَربیت  نہیں   کرتے جسکے باعث اِنکی اَولاد بے نَمازی اور ماڈرن بن جاتی ہے۔ ایسوں  کی توجُّہ کیلئے عرض ہے کہ آپ پر اپنی بھی اور اپنے اَہل وعَیال کی اِصلاح کی بھی ذِمَّہ داری ہے۔ چُنانچِہ پارہ 28 سُورۃُ التَّحْریمکی آیت نمبر 6میں  اِرشادِباری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو! اپنی جانوں  اور اپنے گھر والوں  کو اُس آگ سے بچاؤ جس کے اِیندھن آدَمی اور پتھّر ہیں  ،