صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’مَنْ صَلَّی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحَ عَشْراً وَحِیْنَ یُمْسِیَ عَشْراً اَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ اْلقِیَامَۃِ، یعنی جو روزانہ صُبح وشام دَس دَس بار دُرُود شریف پڑھے تو قیامت کے دن اسکو میری شَفاعَت نصیب ہوگی۔‘‘ (مجمع الزوائد ،کتاب الاذکار،۱۰/۱۶۳،حدیث:۱۷۰۲۲)
(4)جب کسی مَجلس میں بیٹھیں یا اُٹھ کرجانے لگیں تودُرُود شریف ضَرور پڑھ لینا چاہیے۔کہ حضرتِ علّامہ مَجدُالدِّین فَیروز آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الہادی سے مَنقول ہے :’’جب کسی مَجلس میں (یعنی لوگوں میں )بیٹھواورکہو: ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ‘‘تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تم پر ایک فِرِشتہ مُقرَّر فرما دے گا جوتُم کو غیبت سے بازرکھے گا۔اور جب مَجلس سے اُٹھو تو کہو: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدتو فِرِشتہ لوگوں کوتُمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا ۔‘‘
(القول البد یع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ، ص۲۷۸)
قَبُولِیَّتِ دُعا کی چابی
(5) دُعا سے پہلے ،درمیان اور آخر میں دُرُود شریف پڑھنا چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دُعا دَرَجہ قَبولیَّت تک پہنچے گی۔ (القول البد یع،الباب الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ، ص۴۱۷)
(6)مسجد میں داخل ہوتے اور مسجد سے نکلتے وَقت۔(القول البد یع ،الباب الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص ۳۶۳ )