Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
61 - 645
سانپ وہاں  بھی مَوجُود تھا۔ آخر کار سانپ نے زبان سے پُکار کر کہا کہ تم جہاں  بھی قَبر کھودو گے میں  وہاں  پہنچوں  گا۔ لوگوں  نے اُس سے پوچھا کہ یہ قَہر وغَضَب کیوں  ہے ؟ سانپ بولا: ’’یہ شخص جب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کانامِ نامی سُنتا تھا تو دُرُود پڑھنے میں  بُخل کرتا تھا، اب میں  اِس بخیل کوسزا دیتا رہوں  گا۔‘‘ ( شفاء القلوب، ص۳۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سَیِّدُنا امام حُسین بن علی رَضی اللّٰہ تعالٰی عَنْہُماسے مَروی ہے کہ مَحبوبِ رَبُّ العزَّت،مُحسنِ انسانیتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہٗ فَخَطِیءَ الصَّلَاۃَ عَلَیَّ خَطِیءَ طَرِیْقَ الْجَنَّۃِ جس کے سامنے میرا ذِکرہوا اور اس نے مجھ پر دُرُود پڑھنے میں  کوتاہی کی تو وہ جَنَّت کا راستہ بھول گیا۔‘‘(معجم کبیر،مااسند الحسین بن علی …الخ، ۳/۱۲۸، حدیث: ۲۸۸۷)
حضرتِ  سَیِّدُنا امام حُسین رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہسے مَروی ہے کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں  کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’اَلْبَخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ ، یعنی بَخیل ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذِکر ہوا پھر اس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا۔‘‘(ترمذی،کتاب ‚ الدعوات، باب رغم انف رجل…الخ،۵/۳۲۰ ،  حدیث:۳۵۵۴)