ذہنی طور پر تیار رہنے کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جَلد صحیح اَدائیگی پر قُدْرَت حاصل ہوجائے گی۔اس مَقْصَد کیلئے کسی اِسلامی بھائی کو خُود پر مُحَاسِب مُقرَّر کرنا بھی مُفِید رہے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہیے کہ جب بھی حضور عَلَیْہ السَّلام کا نامِ پاک سُنیں توآہِستہ آہِستہ دُرُست تَلَفُّظ کیساتھ دُرُود پاک پڑھیں اس کے علاوہ جب بھی موقع ملے تو اُٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے دُرُودِپاک پڑھتے رہا کریں کہ اس کی بَرَکت سے روزِقیامت جبکہ عرشِ اِلٰہی کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا، سُورج سَوا میل کے فاصلے سے آگ برسارہا ہوگا،نَفْسِی نَفْسِی کا عالَم ہوگاتو اس وَقت کثرت سے دُرُود و سلام پڑھنے والے خُوش نصیب مُسلمان کو سایۂ عرش نصیب ہوگا ۔ چنانچہ
عَرش کا سایہ کِس کو ملے گا؟
سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِرشاد فرماتے ہیں :’’ ثلَاَ ثَۃٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَحْتَ عَرْشِ اللّٰہِ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلَّہٗ‘‘قیامت کے روزجبکہاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہوگاتین شخصاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔ عرض کی گئی:’’ یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ کون لوگ ہوں گے؟‘‘ارشاد فرمایا :(۱)’’مَنْ فَرَّجَ عَنْ مَکْرُوْبِ اُمَّتِی ،یعنی وہ شخص جو میرے کسی