Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
48 - 645
	’’صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ ‘‘( یعنی اُن پراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا دُرُود ہو) دُرُود شریف ہے  مگر اِس میں  سَلام شامل  نہیں   ہے جب کہ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم‘‘ ( یعنی اُن پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے دُرُود و سَلام ہوں ) میں  دُرُود و سَلام دونوں  شامل ہیں  ۔
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! غور فرمائیے !صِرف لَفظِ ’’وَسَلَّم‘‘ ترک کرنے پرحُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخَواب میں  تشریف لا کر اِظہارِ ناراضی فرمائیں  تو جو غافِل اور سُسْت لوگ پُورا ہی ’’ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم‘‘ غائب کرکے صِرف ’’  ؐ‘‘ یا ’’ صَلْعَم ‘‘ پر گزاراکرتے ہیں  اُن سے سرکار  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکِتنا ناراض ہوں  گے ؟اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں  دُنیا ، قَبر اور مَحشر، ہر جگہ اپنے پیارے حَبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی سے بچائے۔ 
نزع میں  ، گور میں  ، مِیزاں  پہ ، سَرِپُل پہ کہیں 
نہ چھُٹے ہاتھ سے دامانِ مُعلّٰی تیرا(حدائقِ بخشش، ص۱۳)
خوار وبیمار و خَطاوار گُنہگار ہُوں  میں 
رافِع و نافِع و شافِع لَقب آقا تیرا
کِس کا مُنہ تکئے، کہاں  جائیے،کِس سے کہیے!
تیرے ہی قَدْموں  پہ مِٹ جائے یہ پالا تیرا(حدا ئقِ بخشش،ص۱۷)
	اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں  نبی پاک  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے نامِ مُبارک کے ساتھ دُرُودِپاک پڑھنے کی توفیق عطافرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭