Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
40 - 645
 پڑھنے کے فَضائِل بیان کرتے اورسُنتے رہیں  تو یہ خَتْم نہ ہوں ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت امامِ اَہلسنّت مُجدِّدِدین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُالرَّحمٰن بار گاہِ رِسالت میں  عرض کرتے ہیں  :
				تیرے تو وَصف عیبِ تَناہی سے ہیں  بَرِی
حیراں  ہُوں  میرے شاہ میں  کیا کیا کہُوں  تجھے
لیکن رَضا نے ختمِ سُخن اس پہ کردیا
		خالق کا بندہ خَلْق کا آقا کہوں  تجھے	(حدائق بخشش،ص۱۷۵)
	لہٰذا ہمیں  بھی چاہیے کہ خُوب خُوب حُضُور عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے فَضائِل وکمالات بیان کرتے رہیں  اور ان سے حاصل ہونے والی بَرَکات سے مستفیض ہوتے رہیں  ۔ان بَرَکتوں  کو حاصل کرنے کا ایک ذَرِیعَہ آپ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ طیبہ پر دُرُود پاک پڑھنا بھی ہے آئیے! ہم بھی دُرُود پاک کے کچھ فَضائِل سُنتے ہیں  اور اسے اپنے روز و شب کا وَظِیفہ بنانے کی نِیَّت بھی کرتے ہیں  ۔ 
آسمان کی مَسْجِد کا اِمام
حضرتِ سَیِّدُنا حَفْص بنعبدُاللّٰہ رَحِمَہُ اللّٰہکا بیان ہے کہ میں  نے اِمام الْمُحَدِّثِینحضرتِ سَیِّدُنا اَبُو زُرْعَہ رَحمۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو ان کی وَفات کے بعد خَواب میں  دیکھاکہ وہ پہلے آسمان پرفِرِشتوں کو نَمازپڑھارہے ہیں  ۔میں  نے