قَدَر زِیادہ قُوَّتِ سَماعت دی گئی ہے کہ وہ دُنیا کے کونے کونے میں ایک ہی وَقْت کے اندر دُرُودشریف پڑھنے والے لاکھوں مسلمانوں کی انتِہائی دِھیمی آواز بھی سُن لیتاہے اور اسے علمِ غیب بھی عطا کیا گیا ہے کہ وہ دُرُودِ پاک پڑھنے والوں کے نام بلکہ ان کے والِد صاحِبان تک کے نام جان لیتا ہے۔جب خادِمِ دربارِ رِسالت کی قُوَّتِ سَماعت اورعلمِ غیب کا یہ حال ہے تومکّے مدینے کے تاجدار، محبوبِ پروَرْدَگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اِختیارات و علمِ غیب کی کیا شان ہوگی!وہ کیوں نہ اپنے غلاموں کو پہچانیں گے اور کیوں نہ اُن کی فریاد سُن کربِاِذنِ اللّٰہ تعالیٰ اِمداد فرمائیں گے!
فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں
ممکن نہیں کہ خَیْر بَشر کو خبر نہ ہو (حدائقِ بخشش،ص۱۳۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !یقینا اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو غیب کا عِلم عطافرمایا ہے جبھی تو آپ اپنے ہراُ مَّتِی کے حالات سے باخبر ہیں اور وَقتًافَوقتًا انکی دَادرسی بھی فرماتے رہتے ہیں ۔اسکے علاوہ بھی اللّٰہ تَبارَکَ وتَعَالٰی نے اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بے شُمارمُعْجِزات سے نَوازاہے اگر ہم عُمربھربھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَوْصاف وکَمالات نیز آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُود وسلام