Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
38 - 645
بیان نمبر: 3
ساری مَخْلُوق کی آواز سُننے والا فِرِشتہ
	سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ شَفاعت نِشانَّ  ہے۔’’ اِنَّ اللّٰہَ وَکَّلَ بِقَبْرِیْ مَلَکًا، بے شک اللّٰہ تعالیٰ نے ایک فِرِشتہ میری قَبْرپر مُقرَّر فرمایا ہے۔‘‘ اَعْطَاہُ اَسْمَاعَ الْخَلَائِقِ،جسے تمام مَخلُوق کی آوازیں  سُننے کی طاقَت عطا فرمائی ہے، فلَاَ یُصَلِّیْ عَلَیَّ اَحَدٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ اِلَّا اَبْلَغَنِیْ بِاِسْمِہٖ وَاِسْمِ اَبِیْہِ ہٰذَا فُلانُ بْنُ فُلانٍٍ قَدْ صَلّٰی عَلَیْکَ‘‘ پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُسکے باپ کا نام پیش کرتاہے۔ کہتاہے،فُلاں  بن فُلاں  نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِپاک پڑھا ہے۔‘‘(مجمع الزوائدکتلبالادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ،۱۰/۲۵۱، حدیث:۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فِرِشتے کی قُوَّتِ سَماعت
سُبۡحٰنَ اللّٰہ 1! دُرُود شریف پڑھنے والا کس قَدَربَخْتوَرہے کہ اُس کانام بمع وَلدیت بارگاہِ رِسالت میں  پیش کیا جاتا ہے ۔ یہاں  یہنُکتہ بھی اِنتہائی اِیمان اَفروزہے کہ قبرِ مُنورعلٰی صاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسّلام پر حاضِرفِرِشتے کو اس