Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
37 - 645
قافلے کا مُسافِر بن گیا۔ مَدَنی قافِلے میں  عاشِقانِ رسُول کی صُحبت کی برکت سے مجھے مَقْصدِ حیات معلوم ہوا تو اپنے گناہوں  پر ندامت ہونے لگی کہ زِندگی کا طویل حصَّہ میں  نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی میں  گُزاردیا! میری آنکھوں  سے غَفْلَت کا پردَہ ہَٹ چکا تھا، میری قَلبی کیفیت ہی بدل گئی میں  جب بھی بیان سُنتا میری آنکھوں  سے سَیلِ اَشک رَواں ہوجاتا حتّٰی کہ مَدَنی قافِلے کی واپَسی کے وَقت بھی مجھ پر رِقَّت طاری تھی۔ چند دنوں  بعدمجھے اَمیرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زِیارت نصیب ہوئی دیکھتے ہی ان کیمَحَبَّت میرے دل میں  گھر کر گئی، میں  ہاتھوں  ہاتھ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہو کر عَطَّارِی ہو گیا۔ تمام گُناہوں  سے توبہ کی اور دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول میں  زِندگی گزارنے لگا۔ یہ بیان دیتے وَقت میں  ڈویژن مُشاوَرَت میں  مَدَنی قافِلہ ذِمَّہ دارکی حیثیت سے َمدَنی کاموں  کی دُھومیں  مچانے میں  مَصرُوف ہوں  ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں  نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکثرت سے دُرُودِپا ک پڑھنے کی تَوفیق عطا فرما اورتادَمِ حیات دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی سعادَت نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭