Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
35 - 645
کے جسدِمُبارک کو مقامِ ’’سَوْس‘‘ سے’’ مراکش‘‘منتقل کرنے کے لیے قَبر سے نکالا گیا تو آپ کا کَفنِ مبارک بھی بوسیدہ نہ ہوا تھا۔ آپ کا جسمِ مبارک بالکل صحیح و سالم تھا۔ وِصال سے قَبْل آپ رَحمۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے داڑھی مُبارک کاخَط بنوایا تھا، ایسا لگتا تھا جیسے آج ہی خَط بنوا کر لیٹے ہیں  ۔ بلکہ کسی نے اِمتحاناً آپ رَحمۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے رُخسارِ مُبارک کو اُنگلی رکھ کر دَبایا، جب اُنگلی اُٹھائی تو اُس جگہ سے خُون ہٹ گیا اور وہ جگہ سفید ہوگئی، جیسے زِندوں  کا ہوتا ہے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ جگہ سُرخ ہوگئی ( یعنی جس طرح زِندوں  کے جسم میں  خُون رَواں  ہوتاہے اور دبانے سے یُوں  ہی ہوتا ہے) اور یہ ساری بہاریں  دُرُودِپاک کی کثرت کی بَرَکت سے ہیں  ۔(مطالع المسرات مترجم،ص۵۴ملخصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! فُضُول وبیکار باتوں  کی عادت چُھڑاکر اپنی زبان کو ذِکر ودُرُود، تِلاوَت ونعت اور دیگر اچھی باتوں  کا عادی بنانے کیلئے ہر دَم تبلیغِ قُرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اِسلامی کے مُشکبارمَدَنی ماحول سے وابَستہ رہئے ۔ اپنے اپنے شہروں  میں  ہونے والے ہفتہ وار اِجتِماعات میں  اَوَّل تا آخر شِرکَت کو اپنا مَعمول بنالیجئے۔ہراِسلامی بھائی اپنا یہ مَدنی ذِہن بنائے کہ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘ اپنی اِصلاح کی کوشش کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں  کی