Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
343 - 645
 پڑھ سکتے ہیں  ۔ ہاں  ! یہ ضَرور ہے کہ دُرُودِ اِبراہیمی پڑھنا اَفضل ہے جیسا کہ میرے آقا اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں  : ’’سب سے اَفضل  دُرُود وہ ہے جو سب اَعمال سے اَفضل یعنی نماز میں  مُقَرَّر کیا گیا ہے ۔‘‘ آگے چل کر فرماتے ہیں  :’’اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے باوُضو بے وُضو ہر حال میں  دُرُود جاری رکھے ا ور اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایک صیغہ ٔ خاص کا پابند نہ ہو بلکہ وقتًا فوقتًامختلف صیغوں  سے عَرْض کرتا رہے تاکہ حُضُورِقَلْب میں  فَرْق نہ ہو ۔‘‘ (فتاوی رضویہ،۶/۱۸۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُود کا وَبال
حضرتِ سیِّدُناشیخ ابوحَفْص رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے اُستاد کے والد فرماتے ہیں  : میں  نے ایک شخص کو حَرَم شریف، بَیْتُ اللّٰہ، عَرَفَہ اورمِنٰی ہر جگہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپرکثرت سے دُرُود ِپاک پڑھتے دیکھا تو پوچھا : کہ ہر جگہ کے لیے ایک علیحدہ وِرْد ہے مگر تُوہے کہ صِرْف نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ رہا ہے ،اِس کی کیا وَجہ ہے؟ اُس نے کہا: میں  اپنے والد کے ساتھ حج کرنے کے لیے خُراسان سے نکلا۔ جب ہم کُوفہ پہنچے تو میرے والد سخْت بیمار ہوگئے ا ور اِسی بیماری میں  فَوت ہوگئے۔ میں  نے اُن کامنہ ڈھانپ دیا،