اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ حَتّٰی لَا تَبْقٰی بَرَکَۃٌ
اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوبیشمار بَرکتیں عطافرما۔
اَللّٰھُمَّ سَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ حَتٰی لَایَبْقٰی سَلَام
اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر بے اِنتہا سلامَتی فرما۔
اَللّٰھُمَّ وَارْحَمْ مُحَمَّدًا حَتٰی لَا تَبْقٰی رَحْمَۃٌ
اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر بے حد رَحمتیں نازِل فرما ۔
تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اِس مُعَامَلہ کو مجھ پر ظاہر فرما دیا ، اُونٹ نے اِس ( مُحافِظ) کے گناہ (جھوٹ) کو بیان کردیا اور فِرِشتوں نے آسمان کے کناروں کوڈھانپ لیا ۔ ‘‘(معجم کبیر،سلیمان بن زیدثابت عن ابیہ، ۵/ ۱۴۱،حدیث:۴۸۸۷مفہوماًو ملخصاً)
وہ ہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی ، وہ سمجھتے ہیں بولیاں سب کی
آؤ دربارِ مصطفی کو چلیں ،غم خوشی میں وہیں پہ ڈھلتے ہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!آپ نے دیکھا کہ اس اعرابی نے دُرُودِ اِبراہیمی کے علاوہ دُرُود ِپاک پڑھا تو اس کی بَرَکت سے اللّٰہ تعالیٰ نے اُس کی حفاظت فرمائی ، نیز مذکورہ حدیث ِپاک سے اس دُرُودشریف کی فضیلت بھی معلوم ہوئی اور ضمناً یہ بھی پتا چلا کہ دُرُودِ اِبراہیمی کے علاوہ دیگر دُرُود شریف بھی