Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
340 - 645
بیان نمبر:35
جنَّت کُشادہ ہوجاتی ہے
	حضرتِ سَیِّدُنا عبد العزیز دَبَّاغ عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللّٰہ الوہَّاب فرماتے ہیں  : ’’اِس میں  کوئی شُبہ  نہیں   کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر  دُرُودِ پاک تمام اَعمال سے اَفضل ہے اور یہ اُن مَلائکہ کا ذِکْر ہے جو اَطرافِ جنَّت میں  رہتے ہیں  اور جب وہ حُضُور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ گِرامی پر  دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں  تو اُس کی بَرَکت سے جنَّت کُشادہ ہوجاتی ہے۔‘‘ (الابریز ،باب فی الجنۃ وترتیبہا وعددہا،ص۳۳۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وَسوَسہ: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے ذِہن میں  یہ وَسوسہ پیدا ہوسکتاہے کہ ہمیں  صرف دُرُودِ ابراہیمی ہی پڑھنا چاہئے کیونکہ احادیثِ مُبارکہ میں  بھی اسی کے فَضائل بیان ہوئے ہیں  ۔ 
جَوابِ وَسوَسہ:بے شک اَحادیثِ مُبارَکہ میں  دُرُودِ اِبراہیمی کے فَضائل بیان ہوئے ہیں  اوروہی اَفْضل ہے البتہ اِس سے دوسرے دُرُودِ پاک پڑھنے کی مُمانَعَت لازِم  نہیں   آتی بلکہ اَحادیث مُبارَکہ میں  دوسرے دُرُودوں  کے مُتَعَلِّق بھی فضائل آئے ہیں ۔ چنانچہ