Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
339 - 645
 اوروہ (فِرِشْتے) جَنازہ سے بَرَکَتیں  حاصِل کر رہے ہیں  ۔‘ ‘یہ مَنْظَر دیکھ کر وہ یہودی مُسلمان ہوگیا اور بَہُت اچھا مُسلمان ثابت ہوا ۔(الرسالۃ القشیریۃ ،باب احوالہم عبد الخروج من الدنیا،ص۳۴۱ )
عرش پر دُھومیں  مچیں  وہ مومنِ صالِح مِلا
فرش سے ماتَم اُٹھے وہ طیِّب و طاہِر گیا 	   
(حدائقِ بخشش،ص۵۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیار ے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّتوں  پر عمل اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ اطہر پر زیادہ سے زیادہ دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔ 
اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

٭…٭…٭…٭…٭…٭
نُورِ ایمان پانے کا ایک سَبَب
حدیث پاک میں  ہے ،’’جس شخص نے غُصّہ ضَبْط کرلیا باوجود اس کے کہ وہ غُصّہ نافذ کرنے پرقُدرَت رکھتا ہے تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دل کو سُکون واِیمان سے بھر دیگا۔‘‘ (جامع صغیر،ص۵۴۱ ،حدیث :۸۹۹۷)