Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
337 - 645
حضرت سَیِّدُنابوہریرہ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے : ’’ مَا قَعَدَ قَوْمٌ مَقْعَدًا لَا یَذْکُرُونَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَیُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم،یعنی جو قوم کسی مَجْلِس میں  بیٹھے ،’’‘‘نہ تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ذِکر کرے اور نہ ہی نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر دُرُودشریف پڑھے ‘‘  ’’اِلَّا کَانَ عَلَیْہِمْ حَسْرَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَاِنْ دَخَلُوا الْجَنَّۃَ لِلثَّوَابِ ، تووہ قِیامت کے دِن جب اُس کی جَزا دیکھیں  گے تو اُن پرحسرَت طاری ہوگی، اگرچہ جنَّت میں  داخِل ہوجائیں  ۔ ‘‘(مسند احمد،مسند ابی ہریرۃ،۳/۴۸۹،حدیث:۹۹۷۲) 
سب سے بڑا بَخیل شخص
ایک روایت کے مطابق حُضُور عَلَیْہِ السَّلام  کا نامِ مبارک سن کر دُرُودِ پاک نہ پڑھنے والا سب سے بڑا کنجوس ہے ۔ چنانچہ فرمانِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے: ’’اَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ یعنی جس کے پاس میرا ذِکر ہوا ور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو وہ لوگوں میں  سے کنجوس ترین شخص ہے۔‘‘ (مسند احمد،مسند حدیث الحسین بن علی،۱/۴۲۹،حدیث:۱۷۳۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جو خُوش نصیب لوگ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود و سلام پڑھنا اپنے روزو شب کا وَظیفہ بنالیتے ہیں  ، لوگوں  کو