Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
334 - 645
میرے اس پریشان حال اُمتی کی حاجت کو پورا کرو ۔ چُنانچہ اس ضِمن میں  ایک دِلچسپ حکایت سنئے اور جُھوم جائیے ۔ چُنانچہ 
 سرکارعَلَیْہِ الصلٰوۃُوَالسَّلام نے 
دَسْتْگِیری فرمائی
	حضرتِ سَیِّدُنا ابُوبَکْربن مُجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ ایک دن اپنے طَلَبہ کو پڑھا رہے تھے کہ ایک شیخ پُرانے عِمَامے، پُرانی قمیص اور پُرانی چادر میں  مَلْبُوس تشریف لائے ۔ حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابوبَکْررَحْمۃ اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہاِن کی تَعْظِیم کے لیے کھڑے ہوگئے اور اِ نہیں   اپنی جگہ پر بٹھایا ۔ پھراُن کا اور اُن کے بچوں کا حال دَرْیافْت کیا ۔ اُنہوں  نے بتایا کہ آج رات میرے گھر بچہ پیدا ہوا ہے ۔ گھر والوں  نے مجھ سے گھی اور شہد مانگا ہے میرے پاس اتنی رَقم  نہیں   کہ میں  اُ نہیں   یہ چیزیں  لاکردوں  ۔ حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابُوبَکْررَحْمَۃُ اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں  : میں  (اُن کی یہ بات سن کر) پریشانی کی حالت میں  سو گیا ۔ میں  نے خَواب میں  نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کی ۔ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’غمگین کیوں  ہو ؟ خلیفہ کے وزیر علی بن عیسٰی کے پاس جاؤ اور اُسے جا کر میرا سلام کہنا اور یہ نشانی بتانا کہ تم جمُعَہ کی رات مجھ پر ہزار مرتبہ  دُرُود پڑھنے کے بعد سوتے ہو ۔ اِس جُمُعَہ کی رات تم نے مجھ پر سات سو مرتبہ  دُرُود پڑھا تھا کہ خلیفہ