Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
331 - 645
بیان نمبر:34
دلوں  کی طہارت
حضرتِ سیِّدُنا محمد بن قاسِم رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہ سے رِوایت ہے کہ نبیوں  کے سلطان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ طہارت نشان ہے :’’لِکُلِّ شَیْئٍ طَہَارَۃٌ وَغُسْل،ہر چیز کے لیے طہارت اور غُسل ہے وَطَہَارَۃُ قُلُوْبِ الْمُؤمِنِیْنَ مِنَ الصَّدَئِ اَلصَّلَاۃُ عَلَیَّ ، اور مومنوں  کے دِلوں  کو زنگ سے صاف کرنے کا سامان مجھ پر  دُرُود پڑھنا ہے ۔‘‘(القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ،ص ۲۸۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس شخص کو اللّٰہ تَعالٰی نے عَقل وفَہم کی دولت سے نواز رکھا ہے وہ یقینا اس بات سے بَخوبی واقف ہے کہ رسولُاللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت اَصلِ ایمان ہے ، اگر کسی کا سینہ مَحَبَّتِ رسول سے خالی ہے تو اسے ایمان کی دولت نصیب  نہیں   کیونکہ حُبِّ رسول ہی ایمان کی کسوٹی ہے ۔ لہٰذا جب بھی حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی ذاتِ طیبہ پر دُرُودِ پاک پڑھنے کی سعادت نصیب ہو تو دل میں  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا تَصوُّر باندھ کرعِشق ومَحَبَّت میں  ڈوب کر پڑھنا چاہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی بَرَکات ضَرور حاصل ہونگی۔ چنانچہ