اب تک 30 اِسلامی بھائی مَدَنی قافِلوں کے مُسافِر بن چکے ہیں اور اِس وَقْت میں ایک مسجِد میں مؤذِّن ہوں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی خُوب خُوب دُھومیں مچارہا ہوں ۔
دل کی کالک دُھلے ،دَردِعِصْیاں ٹلے
آؤ سب چل پڑیں قافِلے میں چلو
(وسائل ِ بخشش ،ص۶۱۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیار ے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں رَمضان المُبارک کا اِحتِرام کرتے ہوئے صَوم و صلوٰۃ کی پابندی کیساتھ ساتھ گُناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما، اپنے وَقت کوفُضُولیَّات میں برباد کرنے کے بجائے زِیادہ سے زِیادہ ذِکر و دُرُود میں مشغول رہنے کی توفیق عطا فرما ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیبت کی تعریف
کسی (زِندہ یا مُردہ )شخص کے پوشیدہ عیب کو (جس کو وہ دوسروں کے سامنے ظاہر ہونا ، پسند نہ کرتا ہو )اس کی بُرائی کرنے کے طور پر ذِکر کرنا۔ (بہارِ شریعت،حصّہ ۱۶، ص ۱۷۵)