Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
328 - 645
کے تَکْیَہ کے نیچے ایک کاغذ کا ٹکڑا پایا گیا جس پر یہ لکھا تھا: ’’ھَذِہٖ بَرَاءَۃٌ مِّنَ النَّارِ لِخَلَّادِ بْن کَثِیریعنی یہ خَلَّاد بن کثیرکے لیے آگ سے نَجات کا پروانہ ہے۔‘‘ لوگوں  نے ان کے گھر والوں  سے حضرتِ سیِّدُنا خَلَّاد بن کثیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا عمل پوچھا تو اُنہوں  نے بتایا کہ یہ ہر جُمُعَہ کو ہزار مرتبہ یہ دُرُود شریف اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ پڑھا کرتے تھے ۔ (القول البدیع، الباب الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ …الخ، ص۳۸۲)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کثرت کے ساتھ دُرُودِپاک پڑھنے کی عادت بنانے ، نمازوں  اور سُنَّتوں  کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ۔ سُنَّتوں  کی تربِیَت کیلئے مَدَنی قافِلوں  میں  عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں  بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زِندگی گزارنے اور آخِرت سنوار نے کیلئے مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مَدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کے ابتدائی 10 دن کے اندر اندر اپنے ذِمّے دار کو جَمْع کروایئے ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مَکْتبۃُ المدِینہ کے جاری کردہ رَسائل اور ویڈیو سی ڈیز تُحفے میں  بانٹتے رہئے نہ جانے کب کس کا دل چوٹ کھا جائے اوروہ راہِ راست پر آجائے اور آپ کا بھی بیڑا پار ہو جائے ۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایک اِیمان اَفروزمَدنی بہار سنئے اور عمل کا جذبہ بیدار کیجئے ۔ چُنانچِہ