Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
327 - 645
بھوکے پیاسے رہنے 
کی کچھ حاجت  نہیں   
	نبیوں  کے سلطان ، سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :’’ جو بُری بات کہنا اور اُس پر عَمَل کرنا نہ چھوڑے تَواُس کے بُھوکے پیاسے رہنے کی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو کچھ حاجت  نہیں   ۔‘‘ (بخار ی، کتاب الصوم ،باب من لم یدع قول الزور…الخ، ۱/ ۶۲۸،حدیث:۱۹۰۳) 
	ایک اور مقام پر فرمایا : صِرف کھانے اور پینے سے باز رہنے کا نام روزہ  نہیں   بلکہ روزہ تو یہ ہے کہ لَغو اور بے ہُودہ باتوں  سے بچاجائے ۔(مستدرک ،کتاب الصوم، باب من افطر فی رمضان ناسیا…الخ ،۲/ ۶۷،حدیث :۱۶۱۱) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رَمَضان ہویاغیررمضان ہمیں  گُناہوں  سے باز رہتے ہوئے دیگر نیک اَعمال کے ساتھ ساتھ صُبح وشام اپنے پیارے آقا عَلَیْہِ السَّلام پر دُرُود وسلام کے پھول نِچھاور کرتے رہنا چاہیے کہ بعض اَوقات دُرُودِ پاک پڑھنے والے عاشقانِ رسول پر ایسا کرم ہوتاہے کہ ا نہیں   نارِدَوزخ سے آزادی کا پروانہ مل جاتا ہے اسی ضِمن میں  ایک حکایت سنئے اور جُھوم جائیے ۔ چنانچہ 
آگ سے نَجات کا پَروانہ 
حضرتِ سیِّدُنا خَلَّاد بن کثیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نَزْع کی حالت میں  ان