اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے :
مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾ (پ ۲۶، قٓ: ۱۸)
ترجمۂ کنزالایمان: کوئی بات وہ زَبان سے نہیں نکالتا کہ اُس کے پاس ایک محافِظ تیاّر نہ بیٹھا ہو ۔
اور دو فِرِشتے تمہارے سامنے اور پیچھے ہیں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے:
لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ
خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِاللّٰہِ (پ۱۳، الرعد :۱۱)
ترجَمۂ کنزالایمان : آدمی کے لئے بدلی والے فِرِشتے ہیں اُس کے آگے پیچھے کہ بحُکْمِ خدا اُس کی حفاظت کرتے ہیں ۔
اور ایک فِرِشتے نے تمہاری پیشانی کو تھاما ہوا ہے ۔ جب تم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے تواضُع (یعنی اِنکساری) کرتے ہو تو وہ تمہیں بُلند کرتا ہے اور جب تم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّپر تکبُّر کا اِظہار کرتے ہو تو وہ تمہیں تباہی میں ڈال دیتا ہے ۔ اور دو فِرِشتے تمہارے ہونٹوں پر (مُتَعَیَّن) ہیں ، وہ تمہارے لئے صِرْف محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر پڑھے جانے والے دُرُود کو محفوظ کرتے ہیں اور ایک فِرِشتہ تمہارے مُنہ پر مُقرَّر ہے وہ تمہارے منہ میں سانپ داخِل ہونے نہیں دیتا۔ اور دو فِرِشتے تمہاری آنکھوں پر مُقَرَّر ہیں ۔ یہ کل دس فِرِشتے ہیں جو ہر انسان پر مُقرَّر ہیں ۔ رات کے فِرِشتے دن کیفِرِشتوں پر اُترتے ہیں ، کیونکہ رات کے فِرِشتے دن