Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
320 - 645
 	اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّّ! ہمیں  اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں  ڈوب کر آپ کی ذاتِ طیبہ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور روزِ قیامت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شَفاعت سے بہرہ مند فرما ۔  
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭

فرمانِ حسن بصری
  حضرتِ سیِّدُناحَسَن بصری (عَلیْہ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی)فرماتے ہیں  کہ ’’جو اچّھی باتوں  کا حکم دے،برائیوں  سے روکے وہ اللّٰہ تعالی کا بھی خلیفہ ہے، اُس کے رسول ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا بھی اوراُس کی کتاب (یعنی قراٰنِ کریم)کا بھی ۔‘‘ ( حدیث پاک میں  ہے) اگر مسلمانوں  نے تبلیغ چھوڑ دی تو اُن پر ظالم بادشاہ مُسَلَّط ہوں  گے اور اُن کی دعائیں  قَبول نہ ہوں  گی۔(رُوحْ الْمَعانی،۴/۳۲۶ )