Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
316 - 645
 فرمادیا گیا کہ اے دُرُود و سلام پڑھنے والو! ہرگز ہرگز یہ گُمان بھی نہ کرنا کہ ہمارے محبوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ہماری رَحمتیں   تمہارے مانگنے پرمَوقوف ہیں  اور ہمارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمہارے دُرُود و سلام کے مُحتاج ہیں  ۔ تم دُرُود پڑھو یا نہ پڑھو، اِن پر ہماری رَحمتیں   برابر برستی ہی رہتی ہیں  ۔ تمہاری پیدائش اور تمہارا  دُرُود و سلام پڑھنا تو اَب ہوا، پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر رَحمتوں  کی برسات تو جب سے ہے جب کہ ’’جب‘‘ اور ’’کب‘‘ بھی نہ بنا تھا۔ ’’جہاں ‘‘ ’’وہاں ‘‘ ’’کہاں ‘‘ سے بھی پہلے اِن پر رَحمتیں   ہی رَحمتیں   ہیں  ۔ تم سے دُرُود و سلام پڑھوانا یعنی پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لیے دُعائے رَحمت منگوانا تمہارے اپنے ہی فائدے کے لیے ہے۔ تم  دُرُود و سلام پڑھو گے تو اِس میں  تمہیں  کثیر اَجر و ثواب ملے گا ۔ (شان حبیب الرحمن،ص ۱۸۴،۱۸۵ ملخصاً)
وُہی رَبّ ہے جس نے تجھ کو ہمہ تَن کرم بنایا
ہمیں  بھیک مانگنے کو تِرا آستاں  بتایا
 (حدائقِ بخشش ،ص۳۶۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جو نہ بُھولا ہم غریبو ں  کو رضا
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! حُصُولِ بَرَکت اور ترقی ٔمعرفت اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قُربت کے لیے  دُرُود و سلام سے بہتر کوئی ذَریعہ  نہیں