Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
314 - 645
 سکتے اور ہمارے کاموں  سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بُلند وبالا ہے ۔ اگر کوئی کام ایسا ہے جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا بھی ہو، مَلائکہ بھی کرتے ہوں  اور مسلمانوں  کو بھی اُس کا حُکْم دیا گیا ہوتو وہ صِرْف اور صِرْف آقائے دوجہاں  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجنا ہے۔ جس طرح ہلالِ عید پر سب کی نظریں جَمْع ہوجاتی ہیں  اِسی طرح مَدینہ کے چاند پر ساری مَخلوق کی اور خود خالقعَزَّوَجَلَّ کی بھی نظر ہے۔ 
جس کے ہاتھوں  کے بنائے ہوئے ہیں  حسُن و جمال
اے حسیں ! تیری اَدا اُس کو پسند آئی ہے			
(ذوقِ نعت، ص۱۷۵)
ایسا تجھے خالِق نے طَرَحْدار بنایا
                                    یوسُف کو تِرا طالبِ دیدار بنایا		(ذوقِ نعت،ص ۳۲)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس آیتِ مُبارَکہ کے نازِل ہونے کے بعدمحبوبِ ربِّ ذُوالجلال، سُلطانِ شیریں  مَقال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چِہرۂ نور بار خوشی سے جھوم اُٹھااور فرمایا: ’’مجھے مبارَک باد دو کیونکہ مجھے وہ آیتِ مُبارَکہ عطا کی گئی ہے جو مجھے ’’دُنْیَا وَمَا فِیْہَا‘‘(یعنی دُنیا اور جو کچھ اس میں  ہے اس ) سے زِیادہ محبوب ہے ۔‘‘  ( روح البیان،پ۲۲،الاحزاب ،تحت الآیۃ:۵۶،۷ /۲۲۳) 
دُرُود بھیجنے کی حِکمت
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!  اللّٰہ عَزَّوَجَلََّّنے آیتِ مُبارَکہ میں  یہ خَبَر دی ہے کہ ہم ہر آن اور ہر گھڑی اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر