Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
311 - 645
  کی زبانِ مُبارک سے اپنے سلام کا جواب سنا تومجھے اس بات کا کامل یقین ہوگیا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنے رَوضۂ انور میں  نہ صِرف حیات ہیں  بلکہ مسلمانوں  کے سلام کا جواب بھی عطا فرماتے ہیں  ۔ (سعادۃ الدارین،الباب الرابع فیماورد من لطائف المرائی …الخ،اللطیفۃ الحادی والتسعون، ص۱۵۱ملخصاً) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ دُرُودوسلام پڑھنے والے سے سرکار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کس قَدرمَحَبَّت فرماتے ہیں  اور اس کی زبان سے اَدا ہونے والے دُرُودوسلام کے کلمات کو نہ صرف بنفسِ نفیس سماعت فرماتے ہیں  بلکہ خُوش ہو کراُسے اپنے دیدار سے بھی مُشرَّف فرماتے ہیں  ۔ 
تم کو  تو غلاموں  سے  ہے کچھ  ایسی مَحَبَّت
ہے ترکِ اَدب ورنہ کہیں  ! ہم پہ فدا ہو
 								 (ذوقِ نعت ،ص۱۴۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں  سرکار عَلَیْہ السَّلام کی بارگاہ میں  مَحَبَّت وشوق کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمااور ہمیں  اس کے فوائد وبَرکات سے بہرہ مند فرما ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭