Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
309 - 645
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا ضَروری ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم جب بھی نبیِّ رَحمت،شفیع ِاُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ذات ِ بابَرَکت پر دُرُودِ پاک پڑھیں  تو اس بات کا خاص خیال رکھیں  کہ اس سے مَقصود صرف اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا ہو نہ کہ کوئی اور غرض اور اگر بالفرض ہماری کوئی مُشکل ہے بھی تو دُرُودِ پاک اسنِیَّت  سے نہ پڑھا جائے کہ میری یہ غرض پوری ہو ،یامجھے یہ فائدہ حاصل ہو، یا میری یہ مُشکل حل ہوجائے بلکہ آداب کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے نبی پاک ، صاحبِ لَولاک ، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود شریف پڑھنا چاہیے اور اس کے وسیلے سے رَبّ تعالیٰ کی بارگاہ میں  گڑ گڑا کر عاجزی و اِنکساری کے ساتھ اپنے مَقاصد و مَطالب کے لئے بھی دُعا کرنی چاہئے اجس کی بَرَکت سے قَبولیَّت کی اُمید ہے ۔ 
	جیسا کہ شیخ ابُو اسحاق شاطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوی شرحِ اَلفیہ میں  فرماتے ہیں  کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں  پیش کیا جانے والا دُرُودِ پاک یقینا مقبول ہے اور اس کے ساتھ جب کو ئی دُعا مانگی جائے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فَضل سے وہ بھی قَبول کی جائے گی ۔   (مطالع المسرات، ص۳۰۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد