Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
307 - 645
دُرُودِپاک پڑھنے میں  صرف فرمادیا کرتے تھے۔ چنانچہ
دَم بَدم صَلِّ عَلٰی 
	حضرتِ سَیِّدُنااُبیّ بِن کَعب  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اُنہوں  نے عرض کیا: ’’یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں  تو آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   پربہت زِیادہ دُرود شریف پڑھا کرتا ہوں ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بتادیجئے کہ دن کا کتنا حصہ دُرُود خوانی کے لیے مُقرَّر کردوں ؟ ‘‘تو نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ مَاشِئْتَ یعنی تم جس قَدر چاہو مُقرَّر کرلو۔ حضرت اُبیّ بِن کَعب  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ نے عرض کیا کہ دن رات کا چوتھائی حصہ دُرُود خوانی کے لیے مُقرَّر کرلوں  ؟ تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ یعنی تم جس قدر چاہو مقرر کرلو، ‘‘ہاں اگر تم چوتھائی سے زِیادہ حصّہ مُقرَّر کرلو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا ۔ حضرت اُبیّ بِن کَعب  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُنے عرض کی کہ میں  دن رات کا نِصف حصہ دُرُود خوانی کے لیے مُقرَّر کرلوں ؟ تو حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا:’’ مَا شِئْتَ فَاِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَیْرٌ لَکَ تم جس قَدر چاہومُقرَّر کرلو اور اگر تم اس سے بھی زِیادہ وقت مُقرَّر کرلو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا۔ ‘‘تو حضرت اُبیّ بِن کَعب  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ نے کہا میں  دِن رات کا دوتہائی مُقرَّر کرلوں ؟ تو