Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
306 - 645
 پسند کر سکتا ہوں  آپ میرے لئے باپ کی جگہ بھی ہیں  اور چچا کی جگہ بھی ۔   ا ن کے والد اور چچا نے کہا کہ زید غلامی کو آزادی پر ترجیح دیتے ہو؟باپ چچا اور سب گھر والوں  کے مقابلہ میں  غلام رہنے کو پسند کرتے ہو؟ حضرت زید  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ نے (حُضُور عَلَیْہِ السَّلام کی طرف اشارہ کرکے) فرمایا:’’ ہاں  میں  نے ان میں  ایسی بات دیکھی ہے جس کی وجہ سے میں  ان کے مقابلے میں  کسی چیزکو بھی پسند  نہیں   کرسکتا ۔‘‘ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جب یہ جواب سنا تو فرطِ مَحَبَّت سے ان کو گود میں  اُٹھا لیا اور فرمایا:’’ میں  نے اس کو اپنا بیٹا بنا لیا ۔ ‘‘حضرت زید  رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ کے والد اور چچا بھی یہ منظر دیکھ کر بہت خُوش ہوئے اور بَخوشی ان کو چھوڑ کر چلے گئے۔ (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، زید بن حارثۃ،۲/۴۹۵ ملخصًا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے حضرت زید رَضِی اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہُ نے بچپن کی حالت میں  بے چین دلوں کے چَین،رَحمتِ دارَین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّتکی خاطر اپنے  گھر والوں  اور عزیز و اَقارب کے پاس جاناپسند  نہیں   کیا ، تو کیا ہم مَحَبَّتِ رسول کا دم بھرنے والے اپنا تھوڑا سا وَقت نکال کر اِہتمام کے ساتھ آپ عَلَیْہِ السَّلام پر دُرُودِپاک بھی  نہیں   پڑھ سکتے حالانکہ صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان توحُضُور کیمَحَبَّت میں  اپنے دن رات