دے سکتے ہیں اور بَہُت کچھ عطا فرماسکتے ہیں ۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلامکی یہ شان ہے تو آقائے عیسیٰ ،سردارِ انبیا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ عَظْمَت نشان کیسی ہوگی ! یہ یاد رکھئے کہ سروَرِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جَمیع مخلوقات اور جُملہ انبیا و مُرسلین عَلَیھِمُ السّلام کے کمالات کے جامِع ہیں ،بلکہ جس کو جوملاآپ عَلَیْہِ السَّلام ہی کے صَدقے ملا ۔
تو معلوم ہوا کہ جب سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام مریضوں کو شِفا اندھوں کو آنکھیں اور مُردوں کو زِندگی دے سکتے ہیں تو سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ سب بدَرَجۂ اولیٰ عطا فرماسکتے ہیں ۔ (فیضانِ سنت ،ص۵۱ تا۵۳)
حُسنِ یوسُف دمِ عیسیٰ پہ نہیں کچھ مَوقُوف
جس نے جو پایا ہے، پایا ہے بدولت اُن کی
(ذوقِ نعت ، ص۱۵۳)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سچی مَحَبَّتعطا فرمائے اور آپ عَلَیْہِ السَّلام کی ذات پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطافرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭