Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
301 - 645
 یِہی عقیدہ ہے کہ انبِیا و اَولیا عَلَیھِمُ السَّلام ورَحِمَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی جو کچھ بھی دیتے ہیں  وہ مَحْض اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی عطا سے دیتے ہیں  ، معاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی نبی یا ولی کو مرض سے شفا دینے یا کچھ عطا کرنے کا اِختیا ر ہی  نہیں   دیا ۔تو ایساشخص حُکمِ قراٰنی کو جھٹلا رہا ہے۔ پارہ ۳ سورۂ اٰ لِ عمران کی آیت نمبر ۴۹ اور اُس کا تَر جمہ پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وَسوَسہ کی جڑ کٹ جائے گی اور شیطان ناکام و نامُراد ہوگا ۔ چُنانچِہِ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے مُبارک قَول کی حِکایت کرتے ہوئے قراٰنِ پاک میں  ارشاد ہوتا ہے :وَاُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ وَاُحۡیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللہِۚ(پ۳، آٰلِ عمران : ۴۹) 
ترجَمۂ کنزُالایمان:اور میں  شِفا دیتا ہوں  مادرزاد اندھوں  اور سفید داغ والے (یعنی کوڑھی) کو اور میں  مُردے جِلاتا ہوں  اللّٰہکے حکم سے۔   
دیکھا آپ نے ؟ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامصاف صاف فرمارہے ہیں  کہ میں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بَخشی ہوئی قُدرت سے مادَر زاد اَندھوں  کو بِینائی اور کوڑھیوں  کو شِفا دیتا ہوں  ۔ حتیٰ کہ مُردوں  کو بھی زِندہ کردیا کرتا ہوں  ۔
	اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے انبِیاء عَلَیھِمُ السّلام کو طرح طرح کے اختیارات عطاکئے گئے ہیں  اور فیضانِ انبیا سے اَولیا کو بھی عطاکئے جاتے ہیں  لہٰذا وہ بھی شِفا