Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
297 - 645
صادق  ہوتا ہے اُسے دُرُود و سلام پڑھنے سے وہ لَذَّت و شِیرِینی حاصل ہوتی ہے جو اُس کی رُوح کو تَقْوِیت پہنچاتی ہے ۔ (جذبُ القلوب، ص۲۳۲) 
	عَلّامہ نبہانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیْ کثرت کی تعریف میں  ایک بُزُرگ کاقول نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں  : ’’کم اَز کم روزانہ ساڑھے تین سو بار دن میں  اور ہر شب میں  ساڑھے تین سو باردُرُودِ پاک پڑھاجائے ۔ ‘‘(افضلُ الصَّلوات علٰی سیِّد السَّادات، ص۳۰) مزید فرماتے ہیں  : کہ حضرتِ امام شعرانی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیْ نے اپنی کتاب ’’انوارُ الْقُدْسِیّہ‘ ‘میں  فرمایا ہے:’’ہم سے رسُول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے عہد لیا کہ ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر ہر رات بکثرت دُرُود و سلام پڑھا کریں  گے اور اپنے بھائیوں  کے آگے اِس کا اَجرو ثواب بیان کیا کریں  گے اور آپ عَلَیْہِ السَّلامسے اِظہارِ مَحَبَّت کے لیے اُ نہیں   پوری ترغیب دیں  گے اور یہ کہ ہم ہر دن اور رات اور صبح اور شام ایک ہزار سے لے کر دس ہزار تک دُرُود و سلام کا وِرد کیا کریں  گے ۔ ‘‘ 				(لواقح الانوارُ القدسِیّۃ فی بیان العہود المحمدیۃ للشعرانی، ص۲۱۰)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روزانہ سو بار، تین سو بار، یا صبح و شام دو دو سو بار بلکہ روزانہ ایک ہزار بار دُرُود و سلام پڑھنا بھی زِیادہ مشکل کام  نہیں   ۔ لیکن یہ سوال ضَرور پیدا ہوتا ہے کہ بُزُرگانِ دین رَحِمَہمُ اللّٰہُ الْمُبین روزانہ دس دس ہزار بار بلکہ چالیس چالیس ہزار بار دُرُود شریف کس طرح پڑھتے ہوں  گے؟ اور