Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
296 - 645
کے ساتھ کیا سُلوک کیا؟ فرمایا: مجھیاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے بَخش دیا اور رَحم فرمایا ۔ ایک مرتبہ حضرت دارمی عَلَیْہِ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  نے پوچھا کہ کوئی ایسا عمل بتائیے جس کے ذَرِیعے  جَنَّت میں  داخل ہونا نصیب ہوجائے۔ تو اُنہوں نے فرمایا : ایک ہزار رَکعات نفل ادا کرو اور ان میں  سے ہر رَکعت میں  ایک ہزار مرتبہ قُلْ ھُوَاﷲُ اَحَد (پوری سورت) پڑھ لیا کرو۔ اُنہوں  نے کہا :یہ تو مجھ سے  نہیں   ہوسکے گا تو حضرت ابو عبدُاللّٰہ بن حامد عَلَیْہِ رَحْمۃُ اللّٰہِِ الْمَاجِد نے کہا کہ پھر محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ہر رات ہزار مرتبہ دُرُود و سلام پڑھ لیا کرو۔ حضرت دارمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِِ الْقَوِی  فرماتے ہیں  کہ اس کے بعد سے ہر رات ایک ہزار مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا میرا معمول بن گیا۔ (سعادۃ الدارین،الباب الرابع فیماورد من لطائف المرائی والحکایات …الخ،اللطیفۃالسابعۃ والعشرون، ص ۱۳۶)
 	حضرت  علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  : ’’ روزانہ کم از کم سو ۱۰۰بار دُرُودِ پاک ضرور پڑھنا چاہیے۔ ‘‘(جذبُ القلوب، ص۲۳۱) مزید فرماتے ہیں  :’’بعض دُرُود شریف کے ایسے صیغے بھی ہیں  کہ جن کے پڑھنے سے ہزار ۱۰۰۰کا عدد بآسانی اور جلد پورا ہوجاتا ہے مثلاً ’’صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّم‘‘لہٰذا اُسی کو وَظیفہ بنالیناچاہئے اور وَیسے بھی جو کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کا عادی ہوتا ہے اُس پر وہ آسان ہوجاتا ہے۔ غرضیکہ جو عاشقِ