بیان نمبر : 30
غلام آزاد کرنے سے اَفْضَل عمل
حضرتِ سَیِّدُنا صدِّیقِ اکبر رَضِیَ اﷲُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’اَلصَّلَاۃُ عَلَی النَّبِیِّ اَمْحَقُ لِلْخَطَایَا مِنَ الْمَائِ الْبَارِد،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھنا ٹھنڈے پانی سے بھی زِیادہ خطاؤں کو مٹاتا ہے ۔ ‘‘ ’’وَالسَّلَامُ عَلَی النَّبِیِّ اَفْضَلُ مِنْ عِتْقِ الرِّقَابِاور سرکار مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر سلام پڑھنا گردنیں (غلاموں کو ) آزاد کرنے سے اَفضل ہے۔‘‘ (درمنثور،پ۲۲،الاحزاب،تحت الآیۃ:۵۶، ۶ /۶۵۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے کہ دُرُودِ پاک پانی کے ذَریعے آگ بجھانے سے بھی بڑھ کرخطاؤں کو مٹانے میں مؤثر ہے یعنی جس طرح ٹھنڈا پانی آگ کی شِدَّت و تَمازت کو بہت جلد خَتْم کرتا ہے اسی طرح پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھی ہماری خطاؤں کو مٹاتا ہے بلکہ خطائیں مٹانے میں یہ تو پانی سے آگ کو بجھانے سے بھی زیادہ سَرِیعُ الاثر ہے ۔ لہٰذا ہمیں بھی آپ عَلَیْہِ السَّلام پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھتے رہنا چاہئے تاکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دُرُودِ پاک کی بَرَکت سے ہمارے گُناہوں کو مُعاف فرمادے۔