Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
293 - 645
 مال سے یقینا اَفضل ہے ، کیونکہ دُنیاوی مال فانی بھی ہے اور وبال بھی ، کہ قِیامت میں  حساب دینا پڑے گا ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

	اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں  مالِ دُنیا کی مَحَبَّت سے نَجات عطا فرما کرقَناعت کی لازَوال نِعمت نصیب فرما اورتنگدستی کے اسباب سے بچنے اور رزق کی قد رکرنے اور سنت کے مطابق کھانا کھانے کی توفیق عطافرما ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭
فرمانِ مصطفیٰ
 رَحمتِ عالَمِیان صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نِشان ہے،جس نے بدھ ، جُمعرات و جُمُعہ کو روزے رکھے اللّٰہ تعالیٰ اُس کیلئے جنّت میں ایک مکان بنائے گا جس کا باہَر کا حصّہ اندر سے دکھائی دیگا اور اندر کا باہَر سے ۔ (مجمع الزوائد، ۳ /۴۵۲،حدیث:۵۲۰۴(