Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
290 - 645
 کثرتِ گناہ کے سبب رِزق سے بَرَکت ختْم ہو جاتی ہے، لہٰذا گناہوں  سے ہر صورت بچنے کی کوشش کرے کہ گناہ، کثیر آفات و بَلِیَّات کے نُزول کا سبب بھی ہوتے ہیں  ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کا مسلمان سخت گرمی میں  روزگار کی تلاش میں  مارا مارا توپھرتا ہے، مگر بدقسمتی سے رِزق میں  بَرَکت کے اس آسان اور یقینی حل کو اپنانے کیلئے تیار  نہیں ۔ کاش! ہر مسلمان اَحکامِ اسلام پر صحیح معنوں  میں  کار بند ہو جائے تو بے روز گاری کا مُعامَلہ، جو آج بینَ الاقوامی مَسْءَلہ بن چکا ہے اس پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے ۔ 
نمازِ چاشت کی برکت
تنگدستی سے نَجات کے چند مَدَنی حل بیان کئے جاتے ہیں  آپ بھی ہمہ تن گوش ہوکر سنئے اور عمل کی نیت بھی فرما لیجئے ۔ چنانچہ مشائخِ کِرام فرماتے ہیں  : دوچیزیں  کبھی جمع  نہیں   ہوسکتیں  مُفلسی اور چاشت کی نماز (یعنی جو کوئی چاشت کی نماز کا پابند ہوگا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کبھی مُفلس نہ ہوگا )۔ 
حضرت شقیق  بَلْخِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوی فرماتے ہیں  :  ہم نے پانچ چیزوں  کی خَواہش کی تو وہ ہم کو پانچ چیزوں  میں  دستیاب ہوئیں  ۔ (اس میں  سے