Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
288 - 645
 ہاتھوں  ہاتھ بَرَکت ظاہر ہوگئی ۔ (یعنی بیٹھے بٹھائے مجھے ایک ہزار دینار حاصل ہونا حدیثِ مذکور پر عمل ہی کی بَرَکت سے ہے)  (ثمرات الاوراق،۱/ ۸) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! جس طرح روزی میں  بَرَکت کی وجوہات ہیں  اِسی طرح روزی میں  تنگی کے بھی اسباب ہیں  اگر ان سے بچا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  روزی میں  بَرَکت ہی بَرَکت ہوگی ۔ کیونکہ رِزق میں  بَرَکت کے طالب کیلئے ضَروری ہے کہ وہ پہلے بے بَرَکتی کے اسباب سے آگاہی حاصل کرکے ان سے چُھٹکارا حاصل کرے، تاکہ رِزق میں  بَرَکتکے ذَرائع حاصل ہونے میں  کوئی رُکاوٹ پیش نہ آئے ۔ آپ کی معلومات کے لئے تنگدستی کے چند اَسباب بیان کیے جاتے ہیں  ۔ چُنانچہ
تَنْگدَسْتی کے اَسباب
شیخ ِطریقت،امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ رزق میں  بے بَرَکتی کے اسباب بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں  :’’آج کل رِزق کی بے قَدری اور بے حُرمتی سے کون سا گھر خالی ہے، بنگلے میں  رہنے واے اَرَبْ پَتِی سے لے کر جھونپڑی میں  رہنے والا مزدورتک اس بے احتیاطی کا شکار نظر آتا ہے ، شادی