بھر میں ساٹھ ہزار بار دُرُود شریف پڑھ سکتا ہے ۔ سلطان محمود عَلَیْہِِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَدُود نے فرمایا:’’تم سچ کہتے ہو لیکن میں نے عُلَمائے کِرام سے سنا ہے کہ جس شخص نے دس ہزاری دُرُود شریف ایک بار پڑھ لیا تو گویا اُس نے دس ہزار بار دُرُود شریف پڑھے۔ میں تین بار اوّل شب میں اور تین بار آخرِ شب میں یہ دُرُود شریف پڑھ لیتا ہوں ۔ میرا گمان تھا کہ اِس طرح گویا میں ہر رات ساٹھ ہزار بار دُرُود شریف پڑھتا ہوں ۔ جب اس خوش نصیب عاشقِ رسول نے سلطانِ دو جہاں ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا رَحْمتوں بھرا پیام پہنچایا تو مجھے اس دس ہزاری دُرُود شریف کی تَصدیق ہوگئی اور میراگِریہ کرنا ( یعنی رونا ) اس خوشی سے تھا کہ عُلَمائے کِرام کا فرمان صحیح ثابِت ہوا کیونکہ حضور عَلَیْہِ السَّلام نے اِس پر گواہی دی ہے ۔ ‘‘(روح البیان،پ۲۲،الاحزاب،تحت الآیۃ ۵۶،۷/ ۲۳۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں اس ماہِ مُبارک کا اِحْتِرام کرنے، اس میں زِیادہ سے زِیادہ عبادت کرنے اور اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭