ترجَمہ: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمارے سردار محمد( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر دُرُود بھیج جب تک کہ دن گردش میں رہیں اور باری باری آئیں صُبح و شام اور باری باری آئیں رات دن ،اور جب تک کہ دو ستارے بُلندہیں اور ہماری طرف سے آپ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی اور اَہلِبیت (رِضْوَانُ اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعیْن )کی اَرواح کو سلام پہنچا اور بَرَکت دے اور ان پر بَہُت سلام بھیج۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمارا رب عَزَّوَجَلَّ ہم پر کتنامہربان ہے کہ ہمارے ایک بار دُرُود شریف پڑھنے پر ہمیں دس ہزار دُرُود پاک کا ثواب عطا فرماتا ہے ۔ آئیے اس ضِمن میں ایک حکایت بھی سنتے چلئے جس میں جنابِ صادق و امین علَیْہ اَفضَلُ الصَّلٰوۃِ والتّسْلِیمِ کی زبانِ مُبارک سے دُرُودِ ہزاری کے بارے میں علمائے کرام کے اس قول کی تصدیق ہوتی ہے کہ جس نے دس ہزاری دُرُود شریف ایک بار پڑھا تو گویا اس نے دس ہزار بار دُرُود شریف پڑھا ۔ چنانچہ
ہر رات ساٹھ ہزار دُرُودِ پاک
حضرتِ سُلطان محمود غزنوی عَلَیْہِ رَحْمۃُ اللّٰہِ الْقَوِیکی خدمت میں ایک شخص حاضِر ہوا اور عرض کی کہ میں مُدّتِ مَدید سے حبیبِ ربِّ مجید صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دید کی عیدِ سعید کا آرزو مند تھا قسمت سے گزَشتہ رات سرورِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت کی سعادت مِلی ۔