Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
277 - 645
ساتھ دُرُودوسلام پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے، کیونکہ یہ وہ خوش نصیب مہینہ ہے جس کی نِسبت ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اپنی طرف کرتے ہوئے فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے جیسا کہ نبی اکرم، نورِمُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظم ہے : ’’شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللّٰہِ،یعنی شعبان میرا مہینہ ہے اور رَمَضان اللّٰہ تَبارَکَ وَتَعالٰی کا مہینہ ہے ۔ (جامع صغیر،حرف الشین،  ص: ۳۰۱،حدیث:۴۸۸۹) 
شعبان میں  دُرُودِ پاک کی کثرت
	یاد رکھئے ! یہ دونوں  مہینے اِنتہائی بَرَکت والے ہیں  ۔ ان میں  نیکیوں  کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اور نیکیوں  کے دَروازے کھول دئیے جاتے ہیں  ، بَرَکات کا نُزُول ہوتا ہے ، خطائیں  تَرک کردی جاتی ہیں  اور گُناہوں  کا کَفّارہ ادا کیا جاتا ہے ، لہٰذا ہمیں  بھی ان دونوں مُبارک مہینوں  کا اِحتِرام کرتے ہوئے ان میں  زِیادہ سے زِیادہ عبادت کرنی چاہئے اور اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ بابَرَکت پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھنا چاہیے،یوں  بھی یہ مہینہ آپ عَلَیْہِ السَّلام پر دُرُود شریف پڑھنے کا مہینہ ہے۔ چنانچہ غُنیۃ الطَّالبین میں  ہے کہ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں  خیرُالْبَرِیّہ سیِّدُ الْوَریٰ جنابِ محمّدِمُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مُختار  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی