تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بھی آپ کے رُوبرو کھڑے ہیں ،میں نے عرض کیحُضُور! آپ میرے ضامن ہو جائیں ، تو فرمایا :میں تمہارا ضامن ہوں اورتمہارا خاتمہ بالخیر ہوگا ۔ ‘‘پھر میں نے دُعا کی دَرخواست کی تو آپ عَلَیْہِ السَّلام نے ارشاد فرمایا: مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھنا لازم کرلو اور فُضُولیات سے کنارہ کَشی اِختیار کرو ۔(سعادۃالدارین ،الباب الرابع فیما ورد من لطائف المرائی …الخ، اللطیفۃ السابعۃ، ص۱۲۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی ذاتِ طیبہ پر کثرت سے دُرُودوسلام پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور دُرُود و سلام کی بَرکتوں سے مالا مال فرما ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭
فرمانِ مصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
چار چیزیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوب بندہ ہی کو عطا فرماتا ہے: (۱) خاموشی اور یہی عبادت کی ابتداء ہے (۲)توکل (۳)تواضع (۴)اور دنیا سے بے رغبتی۔ (اتحاف السادۃ المتقین ،کتاب ذم الکبر،۱۰/۲۵۶)